ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس آج 42 پروازیں چلائیں گی
نئی دہلی، 21 مارچ (ہ س)۔ ٹاٹا گروپ کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس آج (21 مارچ) مغربی ایشیا کے خطے کے لیے کل 42 پروازیں چلائیں گی۔ ایئر لائنز نے ہفتے کے روز ’ایکس‘ پوسٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایک
Air-India-Air-India-Express-will-operate-42-flight


نئی دہلی، 21 مارچ (ہ س)۔ ٹاٹا گروپ کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس آج (21 مارچ) مغربی ایشیا کے خطے کے لیے کل 42 پروازیں چلائیں گی۔

ایئر لائنز نے ہفتے کے روز ’ایکس‘ پوسٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس 21 مارچ کو مغربی ایشیا کے خطے سے آنے جانے والی کل 42 طے شدہ اور غیر طے شدہ پروازیں چلائیں گی ۔ ایئر لائنز نے یہ بھی کہا کہ وہ جدہ اور مسقط کے لیے پروازیں جاری رکھیں گے۔ تاہم اس علاقے میں بعض راستوں پر پروازیں عارضی طور پر معطل ہیں۔

ایئر لائن کے مطابق، دونوں ایئر لائنز مشترکہ طور پر ہندوستان اور جدہ کے درمیان کل 16 پروازیں چلائیں گی۔ ان میں دہلی اور ممبئی سے ایئر انڈیا کی واپسی کی پروازیں اور حیدرآباد سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز شامل ہے۔ ایئر انڈیا دہلی، کوچی، کوجھی کوڈ اور ممبئی سے مسقط کے لیے آٹھ طے شدہ پروازیں بھی چلائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) نے ایئر لائنز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خلیجی علاقے میں مخصوص فضائی حدود سے گریز کریں۔ اس نے ایئر لائنز سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے حفاظتی جائزوں کے حصے کے طور پر ہنگامی اقدامات تیار کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande