اے سی بی کی تحقیقات کے لیے اے آئی کا استعمال کرنے کا فیصلہ
اے سی بی کی تحقیقات کے لیے اے آئی کا استعمال کرنے کا فیصلہ جموں، 21 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں اینٹی کرپشن بیورو کی تحقیقات کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ
ACB


اے سی بی کی تحقیقات کے لیے اے آئی کا استعمال کرنے کا فیصلہ

جموں، 21 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں اینٹی کرپشن بیورو کی تحقیقات کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ایک چھ رکنی تکنیکی جائزہ کمیٹی کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق کمیٹی 45 دن کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ محکمہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کی سربراہی جموں و کشمیر ای-گورننس ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کریں گے۔کمیٹی کے اراکین میں نیشنل انفارمیٹکس سینٹر جموں و کشمیر کے اسٹیٹ انفارمیٹکس آفیسر، کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر ماجد زمان، این آئی ٹی سری نگر کے ڈاکٹر شبیر احمد صوفی اور آئی آئی ٹی جموں کے ڈاکٹر مریموی بھٹاچاریہ شامل ہیں، جبکہ محکمہ آئی ٹی کے نائب سکریٹری کو رکن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

اے سی بی کے اے آئی جی (انتظامیہ) کو کمیٹی کا سنگل پوائنٹ آف کانٹیکٹ نامزد کیا گیا ہے، جبکہ رکن سکریٹری کمیٹی کے اجلاسوں اور امور کی نگرانی کریں گے۔کمیٹی کی ذمہ داریوں میں منصوبے کی ڈی پی آر کا تکنیکی، مالی، انتظامی اور قانونی پہلوؤں سے جائزہ لینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ منصوبے کے دائرہ کار، مدت اور نتائج کو حکومتی پالیسی کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔کمیٹی مجوزہ نظام کے ڈیزائن، سیکورٹی، اسکیل ایبلٹی اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی تاکہ اے آئی پر مبنی نظام سرکاری معیارات کے مطابق ہو۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande