نائب صدر جمہوریہ ہفتہ سے مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر۔
نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س) نائب صدرجمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن 21 اور 22 مارچ کو مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ریاست کا پہلا دورہ ہوگا۔ نائب صدر جمہوریہ کے سیکرٹریٹ نے جمعہ کو کہا کہ نائب صدر 21 مارچ کو ناگپور کے مہ
دورہ


نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س) نائب صدرجمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن 21 اور 22 مارچ کو مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ریاست کا پہلا دورہ ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ کے سیکرٹریٹ نے جمعہ کو کہا کہ نائب صدر 21 مارچ کو ناگپور کے مہارشی ویاس آڈیٹوریم میں انڈین یوتھ پارلیمنٹ کے 29 ویں قومی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ رتن ٹاٹا مہاراشٹرا اسٹیٹ ا سکلز یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کے لیے ممبئی جائیں گے اور ممبئی کے لوک بھون میں 64 ویں جین دکچھا سماروہ میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوسرے دن، 22 مارچ کو، نائب صدر مہاراشٹر کے پونے میں ارولی کنچن میں نیچروپیتھی آشرم کے یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande