مردم شماری کے لیے ریاسی میں عملے کی تربیت کا عمل شروع
مردم شماری کے لیے ریاسی میں عملے کی تربیت کا عمل شروع جموں, 20 مارچ (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں مردم شماری کے پہلے مرحلے (ہاؤس لسٹنگ و ہاؤسنگ سینسس) کے سلسلے میں ایک اہم تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں متعلقہ افسران اور عملے کو جامع تربیت فراہم کی گ
مردم شماری کے لیے ریاسی میں عملے کی تربیت کا عمل شروع


مردم شماری کے لیے ریاسی میں عملے کی تربیت کا عمل شروع

جموں, 20 مارچ (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں مردم شماری کے پہلے مرحلے (ہاؤس لسٹنگ و ہاؤسنگ سینسس) کے سلسلے میں ایک اہم تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں متعلقہ افسران اور عملے کو جامع تربیت فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق تربیتی سیشن کا مقصد ذمہ دار آفیسرز، سب ڈویژنل مجسٹریٹس اور ان کے عملے کو آئندہ مردم شماری مہم کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کرنا تھا۔

اس دوران گھروں کی فہرست سازی، رہائشی حالات، سہولیات، اثاثوں اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے کے طریقہ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔پروگرام میں شرکاء کو ڈیجیٹل ٹولز، موبائل ایپس اور سیلف اینومیریشن پورٹل کے استعمال کی عملی تربیت بھی دی گئی تاکہ فیلڈ میں شفاف اور مؤثر ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، چیف پلاننگ آفیسر سمیت مختلف ضلعی افسران نے شرکت کی۔ مردم شماری حکام نے انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں ذمہ داریوں، ٹائم لائنز اور معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ہاؤس لسٹنگ کا مرحلہ مردم شماری کی بنیاد ہے، لہٰذا تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، درستگی اور باہمی تعاون کے ساتھ انجام دیں تاکہ مکمل اور قابل اعتماد ڈیٹا یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

-------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande