بہار کے آٹھ اضلاع میں آندھی اور بارش کی وارننگ
بہار کے آٹھ اضلاع میں آندھی اور بارش کی وارننگپٹنہ، 20 مارچ (ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ سمیت بہار کے شمال مشرقی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ پٹنہ موسمیاتی مرکز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ
بہار کے آٹھ اضلاع میں  آندھی اور بارش کی وارننگ


بہار کے آٹھ اضلاع میں آندھی اور بارش کی وارننگپٹنہ، 20 مارچ (ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ سمیت بہار کے شمال مشرقی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ پٹنہ موسمیاتی مرکز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ شہروں مدھوبنی، سپول، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج، بھاگلپور اوربابنکا اضلاع کے ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ساتھ ہی کچھ علاقوں میں ژالہ باری کو لیکر اورنج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس تک کمی متوقع ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں ہوا کی رفتار 40-30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ آئے گا۔ جمعرات کے روز پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.0 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 23.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت بھبھوا کے کیمور ضلع میں 36.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande