
ضلع ڈوڈہ میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے
جموں، 20 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں خراب موسمی حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر 20 مارچ کو ضلع بھر کے اسکول بند رہیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ خراب موسم، لینڈ سلائیڈنگ اور پتھروں کے گرنے کے خدشات کے باعث یہ فیصلہ احتیاطی طور پر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جبکہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احکامات پر مکمل عمل کریں۔ بتا دیں کہ ضلع میں گزشتہ تین روز سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس سے ناصرف سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ لاحق ہوا ہے بلکہ درجہ حرارت میں شدید کمی سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر