امریکی -اسرائیلی فضائی حملوں کے درمیان ایران سے بحفاظت نکلے بارسلونا کے سابق ا سٹار منیر
نئی دہلی، 02 مارچ (ہ س)۔ بارسلونا کے سابق اسٹار منیر الحدادی نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ کئے گئے فضائی حملوں کے درمیان بحفاظت ملک چھوڑ کر نکل چکے ہیں۔ مراکش کے فارورڈ منیر الحدادی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ہسپانوی ز
Sports-Football-Munir-Iran


نئی دہلی، 02 مارچ (ہ س)۔ بارسلونا کے سابق اسٹار منیر الحدادی نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ کئے گئے فضائی حملوں کے درمیان بحفاظت ملک چھوڑ کر نکل چکے ہیں۔

مراکش کے فارورڈ منیر الحدادی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ہسپانوی زبان میں لکھا،” ایران میں میری صورتحال کے بارے میں آپ کے پیغامات اور تشویش کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کلہوائی جہاز کے ذریعے ملک چھوڑنے کا ارادہ تھا، لیکن آخر کار ہمیں طیارے سے اتار لیا گیا اور پرواز نہیں بھر سکے۔“

منیر الحدادی نے ستمبر 2025 میں ہسپانوی کلب سی ڈی لیگانیس سے ایرانی کلب استقلال ایف سی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے موجودہ کلب نے ان کے محفوظ انخلاءکا بندوبست کیا ہے۔

انہوں نے لکھا،”کلب نے مجھے سڑک کے ذریعے ملک چھوڑنے کے لیے ایک کار فراہم کی، جس کی مدد کے میں بغیر کسی پریشانی کے سرحد عبور کرسکا۔ میں فی الحال ترکیہ میں محفوظ ہوں اور اگلے چند گھنٹوں میں اسپین پہنچ جاؤں گا۔ آپ سب کی مہربانی کے لئے شکریہ“۔

لا ماسیا اکیڈمی نے نکلے منیر الحدادی نے ایف سی بارسلونا کے لیے چار سیزن کھیلے، تین لا لیگا خطاب اور 2015 یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ جیتا۔

امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ایران پر فضائی حملے کئے جانے کے بعد سے ہفتے کے روز سے مشرق وسطیٰ میںکشیدگی عروج پر ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل کے ایک بڑے حملے کے بعد ہفتے کی رات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبر بھی سامنے آئی جس نے علاقائی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande