
اورلینڈو، 2 مارچ (ہ س)۔ فلوریڈا ڈربی میں اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے شاندار کارکردگیکا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کئے اور اپنی ٹیم انٹر میامی کو میجرلیگ ساکر (ایم ایل ایس)میں 10 رکنی کھلاڑیوں تک محدود ہوئی اورلینڈو سٹی کے خلاف 3-2 سے سنسنی خیز جیت دلائی۔ یہ مقابلہ اتوار کو اورلینڈو کے انٹراینڈکو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اورلینڈو سٹی نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، پہلے ہاف میں چھ منٹ کے وقفے میں مارکو پاسالک اور مارٹن اوہیڈا نے گول کر کے میزبان ٹیم کو برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف میں انٹر میامی نے حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے فل بیک نووا ایلن کی جگہ ماٹیوو سلویٹی کو میدان پر اتارا۔ یہ تبدیلی فوری طور پر کارگر ثابت ہوئی۔ آنے کے چار منٹ کے اندر، سلویٹی نے ٹیلساسکو سیگوویا کے پاس پر گول کرکے ٹیم کو میچ میں واپس لادیا۔
اس کے بعد سیگوویا نے ایک اور شاندارموو تیار کیا اور آٹھ منٹ بعد میسی کو اسسٹ فراہم کیا۔ میسی نے باکس کے باہر سے شاندار شاٹ لگاتے ہوئے 2026 کے سیزن کا اپنا پہلا لیگ کیا اور اسکور برابر کر دیا۔
میچ کے 85ویں منٹ میں میسی نے سیگوویا کو پاس دیا جنہوں نے کرلنگ شاٹ کے ذریعہ گول کرکے میامی کو برتری دلائی اور ٹیم کی واپسی مکمل کی۔
اورلینڈو کی مشکلات انجری ٹائم میں اس وقت بڑھ گئیں جب کولن گسکے نے میسی پر فاو¿ل کیا اور دوسرا پیلا کارڈ ملنے پر انہیں میدان سے باہر کردیا گیا، جس سے اورلینڈو سٹی 10 کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی۔
اس کے بعد میسی نے ایک شاندار فری کک اسکور کرکے انٹر میامی کے لیے جیت پر مہر ثبت کی، جو کہ تمام مقابلوں میں اورلینڈو سٹی کے خلاف ان کی پہلی جیت ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد