بہار کے کئی اضلاع میں 20 سے 22 مارچ تک آندھی ۔ بارش کو لیکریلو الرٹ جاری
پٹنہ، 19 مارچ (ہ س)۔ بہار میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 20 سے 22 مارچ تک شمال اور جنوب مشرق میں گرج چمک کے ساتھ آندھی کے لیےیلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز پٹنہ س
بہار کے کئی اضلاع میں 20 سے 22 مارچ تک آندھی ۔ بارش کو لیکریلو الرٹ جاری


پٹنہ، 19 مارچ (ہ س)۔ بہار میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 20 سے 22 مارچ تک شمال اور جنوب مشرق میں گرج چمک کے ساتھ آندھی کے لیےیلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز پٹنہ سمیت 15 اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔بہارمیں 20 مارچ سے ایک بارپھر آندھی ۔ بارش کا موسم دیکھنے کو ملنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے بہار کے 12 اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کو لیکر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں شیوہر، سیتامڑھی، ویشالی، مظفر پور، دربھنگہ، مدھوبنی اور سمستی پور شامل ہیں ۔وہیں 19 اضلاع میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ ان اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔21 مارچ کو بہار کے تمام 38 اضلاع میں خراب موسم کی توقع ہے۔ ریاست بھر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے پیش نظر آئی ایم ڈی نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ 22 مارچ کو بھی بہار کے مشرقی حصوں میں بارش کا موسم دیکھنےکو مل سکتا ہے، جس میں سپول، ارریہ، کشن گنج، سہرسہ، مدھے پورہ، پورنیہ، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا، جموئی، مونگیر اور کھگڑیا شامل ہیں ۔ باقی اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ کے ساتھ 33.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔جبکہ کیمور ضلع کے بھبھوا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 36.4 ڈگری سیلسیسدرج کیا گیا۔ نالندہ میں 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ راجدھانی اور گردونواح میں موسم خشک رہا، شام کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande