
حیدرآباد، 19 مار چ (ہ س) ۔
آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اورگورنرایس عبدالنذیر کو جمعرات کے روز سری پر بھوا ناما ا گادی کے موقع پر ویدک اسکالر نے وید سیروچنم (ویدک دعائیں) دیں۔
وزیرِاعلیٰ کوامراوتیمیں ان کی رہائش گاہ پر یہ دعائیں دی گئیں، جہاں انہیں سری واری پرسادم بھی پیش کیا گیا۔ ٹی ٹی ڈی کے ایڈیشنل ایگزیکٹیو آفیسر چ وینکیا چودھری نے وزیرِاعلیٰ کو باضابطہ طور پر ریاستی تہوار سری سیتا رام کلیانم میں شرکت کی دعوت دی، جو یکم اپریل کو قدیم سری کوڈاندراما سوامی مندر،وونٹیمٹّا(ضلع کڈاپہ) میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسرسیواپرساداور ویدک اسکالر بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق