جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری سے درجہ حرارت میں گراوٹ
جموں، 19 مارچ (ہ س)۔ جموں صوبے کے پہاڑی اضلاع ڈوڈہ کشتواڑ اور رامبن کے علاوہ وادی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ اور سونمرگ سمیت بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گلمرگ میں گزشتہ روز سے اب تک
Snowfall


جموں، 19 مارچ (ہ س)۔ جموں صوبے کے پہاڑی اضلاع ڈوڈہ کشتواڑ اور رامبن کے علاوہ وادی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ اور سونمرگ سمیت بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق گلمرگ میں گزشتہ روز سے اب تک 5 سے 6 انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ سونمرگ اور دیگر اونچے علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہی۔ پیر کی گلی، رازدان ٹاپ، گریز اور سادھنا ٹاپ میں بھی برفباری کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 مارچ تک موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے اور کئی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری رہ سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande