
حیدرآباد، 19 مارچ (ہ س) ۔سری پرابھوا ناما ا گادی تقریبات جمعرات کو تلنگانہ محکمہ زبان و ثقافت اورمحکمہ اوقاف کے زیرِ اہتمام رویندرا بھارتی میں شاندار اندازمیں منعقد ہوئیں ۔ وزیرِ اعلیٰ اے ریونت ریڈی بطورمہمانِ خصوصی شریک ہوئے اورسری پرابھوا ناما ا گادی پنچانگم (المانک) جاری کیا۔نائب وزیرِاعلیٰ بھٹی وکرمارکا، وزراء جوپلی کرشنا راؤ، کونڈا سریکھا، پونگولیٹی سرینواس ریڈی، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، رکنِ پارلیمان ویم نریندرریڈی، ارکانِ اسمبلی، کونسل، کارپوریشن چیئرمین اور سینئر افسران موجود تھے۔ اسی دوران وزیرِاعلیٰ نے اعلان کیا کہ نیا سال کسانوں کے نام ہوگا۔ انہوں نے زوردیا کہ حکومت زراعت کومنافع بخش کاروبارمیں تبدیل کرنے اورکسانوں کوعزت و خوشحالی کی منزل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کوان کی پیداوار کے منافع بخش نرخوں کے ساتھ بونس بھی فراہم کررہی ہے اور تلنگانہ ملک کی اُن ریاستوں میں شامل ہے جہاں کسانوں پر قرض کا بوجھ سب سے کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی تقریباً 70 فیصد فیملی زراعت پر منحصر ہیں، اسی لیے حکومت نے کسانوں کو قرض سے نجات دلانے کے لیے دو لاکھ روپے تک کے قرض معاف کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’رایتو بھروسہ‘‘ اسکیم کے تحت 18,000 کروڑ روپے مختص اور خرچ کیے جا چکے ہیں اور ایک اور قسط 22 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کسانوں کی فلاح پر حکومت کی توجہ دہراتے ہوئے کہا کہ زمین سے متعلق مسائل کو’بھو بھارتی‘منصوبے کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ریاست کے ملک کی بہترین کارکردگی دکھانے والے صوبوں میں شامل ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت قدرتی آفات کے خلاف محتاط ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام شہریوں کے لیے امن، خوشحالی اور نیک بختی کی امید ظاہر کی۔ ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق