پولیس کمشنر اویناش موہنتی مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے مشاہد مقرر
پولیس کمشنر اویناش موہنتی مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے مشاہد مقررحیدرآباد، 19 مارچ (ہ س)۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے ملکاجگیری کے پولیس کمشنر اویناش موہنتی کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے پولیس مشاہد مقرر کیا ہے۔ 2005ء آئی پی ایس بیاچ کے سینئرآفیس
پولیس کمشنر اویناش موہنتی مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے مبصر مقرر


پولیس کمشنر اویناش موہنتی مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے مشاہد مقررحیدرآباد، 19 مارچ (ہ س)۔

مرکزی الیکشن کمیشن نے ملکاجگیری کے پولیس کمشنر اویناش موہنتی کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے پولیس مشاہد مقرر کیا ہے۔ 2005ء آئی پی ایس بیاچ کے سینئرآفیسر کو الیکشن کمیشن نے انہیں مغربی بنگال انتخابات کیلئے منتخب کیا ہے جہاں وہ قانون و انتظام کی دیکھ بھال میں اپنی مہارت کا استعمال کریں گے۔ ایسے تقررات روایتی ہیں جو مقامی تعصبات سے بچنے اور پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے رویے اور سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے کی جاتی ہیں۔ یہ عارضی تقرری ان کی بڑھتی ہوئی پیشہ وارانہ مہارت اور مقبولیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ ملکاجگیری پولیس اس دوران اپنے آپریشنز کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande