ایل جی نے کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی کے درشن کیے۔
جموں, 19 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز شری ماتا ویشنو دیوی کے مقدس گپھا میں حاضری دے کر عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیترا نو راتری کے بابرکت موقع پر خصوصی پوجا کی اور ملک و خطے میں امن، خوشحا
Lg


جموں, 19 مارچ (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز شری ماتا ویشنو دیوی کے مقدس گپھا میں حاضری دے کر عقیدت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے چیترا نو راتری کے بابرکت موقع پر خصوصی پوجا کی اور ملک و خطے میں امن، خوشحالی، مسرت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اس مقدس موقع پر ماتا ویشنو دیوی کے دربار کے درشن کر کے سبھی کے لیے امن، ترقی اور خوشیوں کی دعا مانگی۔نوراتری کے موقع پر جموں کے تمام اضلاع کے بڑے مندروں کو خوصی طور پر سجایا گیا ہے ۔اور صبح سے ہی عقیدت مندروں کا رخ کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande