اندور میں بہار کے کشن گنج ضلع کے چھ لوگوں کی موت پر وزیر اعلیٰ نے تعزیت کا اظہار کیا
پٹنہ، 19 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مدھیہ پردیش کے اندور میں الیکٹرک کار چارجنگ پوائنٹ میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں لگی آگ سے بہار کے کشن گنج ضلع کے رہنے والے 6 لوگوں کی موت پرتعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک
اندور میں بہار کے کشن گنج ضلع کے چھ لوگوں کی موت پر وزیر اعلیٰ نے تعزیت کا اظہار کیا


پٹنہ، 19 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مدھیہ پردیش کے اندور میں الیکٹرک کار چارجنگ پوائنٹ میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں لگی آگ سے بہار کے کشن گنج ضلع کے رہنے والے 6 لوگوں کی موت پرتعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے سوگوار خاندانوں کو2-2 لاکھ روپےایکس گریشیا گرانٹ دینےکی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریزیڈنٹ کمشنر، نئی دہلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ تال میل کریں اور مرنے والوں کی لاشوں کو ان کے گاؤں پہنچانے کے لیے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande