جموں پولیس نے قتل کے معاملے کو حل کیا، ملزمان گرفتار
جموں, 19 مارچ (ہ س)۔ جموں پولیس کے ساؤتھ زون نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی جموں کے قریب پیش آئے قتل کے ایک معاملے کو محض چوبیس گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 16 مارچ کی رات تقریباً 9:
Murder


جموں, 19 مارچ (ہ س)۔

جموں پولیس کے ساؤتھ زون نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی جموں کے قریب پیش آئے قتل کے ایک معاملے کو محض چوبیس گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 16 مارچ کی رات تقریباً 9:30 بجے پولیس اسٹیشن ستواری کو اطلاع ملی کہ چٹھہ سے میراں صاحب جانے والی سڑک پر ایک پل کے قریب ایک شخص کی لاش پڑی ہے۔ موقع پر پہنچنے والی ٹیم نے دیکھا کہ متوفی کے گلے پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا گیا تھا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔ فوٹیج میں ایک اسکوٹی پر سوار دو افراد کو واردات سے قبل متوفی کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا گیا،وہ میراں صاحب مارکیٹ کے علاقے میں اُس کا پیچھا کر رہے تھے۔انسانی اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے جلد ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت دیویندر سنگھ اور رویندر سنگھ عرف فتحے کے طور پر ہوئی ہے، جنہوں نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کے گھریلو تنازعات تھے، جو اس واردات کی ممکنہ وجہ بن سکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande