شمالی کمان فوج کے کمانڈر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔
جموں, 19 مارچ (ہ س)شمالی کمان فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع ایک اگلے مورچے کا دورہ کیا اور فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے
Army


جموں, 19 مارچ (ہ س)شمالی کمان فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع ایک اگلے مورچے کا دورہ کیا اور فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے گزشتہ ہفتے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر جوانوں کی مستعدی کی تعریف کی۔ فوجی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے جھنگر بٹالین کا دورہ کیا جہاں “آپریشن بالیاں” کامیابی سے انجام دیا گیا، جس کے دوران الرٹ فوجیوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔شمالی کمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی کمانڈر نے سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تمام رینکس کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور پختہ عزم کو سراہا۔یاد رہے کہ 10 مارچ کو نوشہرہ سیکٹر میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کے دوران ایک بھاری ہتھیاروں سے لیس پاکستانی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande