
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان کے گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان تیزی کا رخ بنا ہوا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال بھی اوپر نیچے ہونے لگی۔ اس اتار چڑھاو کے باوجود بازار مسلسل مضبوطی کے ساتھ ہی کاروبار کرتا رہا۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس اور نفٹی 0.47 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
آج صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے سرکردہ شیئروں میں سے ٹی سی ایس، جیو فائنانشل، ٹیک مہندرا، وپرو اور انفوسس کے شیئر 2.95 فیصد سے لے کر 2.38 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، کول انڈیا، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ہنڈالکو انڈسٹریز اور ٹاٹا اسٹیل کے شیئر 1.17 فیصد سے لے کر 0.29 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2,708 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,331 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 377 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 25 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 5 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 41 شیئر سبز نشان میں اور 9 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 296.71 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 76,367.55 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اچھل کر 76,609.46 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ وہیں فروخت کا دباو بننے پر سینسیکس کی سبقت گھٹ کر 76,187.92 پوائنٹس کی سطح تک آ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 355.59 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 76,426.43 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 51.75 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 23,632.90 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی، جس کے سبب اس انڈیکس کی چال بھی اوپر نیچے ہونے لگی۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی اچھل کر 23,754.65 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ وہیں فروخت کا دباو بننے پر اس کی سبقت گھٹ کر 23,618.45 پوائنٹس کی سطح تک بھی پہنچ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 108.40 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 23,689.55 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن