سونا مہنگا ہوا، چاندی کی بھی چمک بڑھی
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مضبوطی کا رخ نظر آ رہا ہے۔ بدھ کو کاروبار کی شروعات میں ہی اسپاٹ گولڈ کے بھاو میں 620 روپے فی 10 گرام سے لے کر 680 روپے فی 10 گرام تک کی تیزی درج کی گئی۔ اسی طرح چاندی بھ
علامتی تصویر


نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مضبوطی کا رخ نظر آ رہا ہے۔ بدھ کو کاروبار کی شروعات میں ہی اسپاٹ گولڈ کے بھاو میں 620 روپے فی 10 گرام سے لے کر 680 روپے فی 10 گرام تک کی تیزی درج کی گئی۔ اسی طرح چاندی بھی آج 5,200 روپے فی کلوگرام تک مہنگی ہو گئی۔ قیمت میں آنے والے اضافے کے سبب ہندوستان کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,58,090 روپے سے لے کر 1,58,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں 22 کیرٹ سونا آج 1,44,910 روپے سے لے کر 1,45,060 روپے فی 10 گرام کے درمیان بک رہا ہے۔ چاندی کے بھاو میں بھی اچھال آنے کی وجہ سے یہ چمکیلی دھات آج دہلی صرافہ بازار میں 2,75,100 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,58,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,45,060 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,58,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,910 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی ریٹیل قیمت 1,58,140 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,960 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,58,090 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,44,910 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,58,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,910 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,58,140 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,44,960 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنو کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,58,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیرٹ سونا 1,45,060 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,58,140 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,44,960 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,58,240 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,45,060 روپے فی 10 گرام کی سطح پر بک رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کے بھاؤ میں تیزی کا رخ بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,58,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,44,910 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande