

اتر پردیش حکومت نے نامزد کونسلروں کا اعلان کیا
لکھنو، 17 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش حکومت نے ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپلٹیوں کے لیے نامزد کونسلروں کا اعلان کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی تنظیم کی سفارش پر محکمہ شہری ترقیات نے ہر میونسپل کارپوریشن میں 10-10 کونسلر نامزد کیے ہیں۔ محکمہ شہری ترقیات کے پرنسپل سکریٹری پی گرو پرساد نے پیر کو جاری کردہ اعلامیے (نوٹیفکیشن) میں کونسلروں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ شہری ترقیات کے پرنسپل سکریٹری گرو پرساد نے بتایا کہ نامزد کونسلر اپنے اپنے علاقوں میں مقامی کونسلروں کے ساتھ مل کر شہروں کے ترقیاتی کام انجام دیں گے۔ یہ ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں ہوں گے، لیکن اپنے علاقے میں ترقی کے لیے سفارش کر سکتے ہیں۔
محکمہ شہری ترقیات کی جانب سے 190 صفحات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس میں ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور حلیف جماعتوں کے 10-10 لیڈروں کو کونسلر نامزد کیا گیا ہے۔ چھوٹی میونسپلٹیوں میں بھی پانچ سے چھ کونسلروں کی نامزدگی ہوئی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی نے تنظیمی میٹنگ کر کے کونسلروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن