کانپور میں پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ درندگی کے بعد قتل ،واردات کے بعد لاش کو کھیت میں دفن کردیا، پڑوسی حراست میں ۔
کانپور، 17 مارچ (ہ س)۔ کانپور، اترپردیش کے ایک گاو¿ں میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پیر کی شام بکریاں چرانے گئی 11 سالہ پانچویں کلاس کی طالبہ کو قتل کر کے اس کی لاش کو کھیت میں دفن کر دیا گیا۔ اہل خانہ کو پڑوسی پر اس کی عصمت دری اور
درندگی


کانپور، 17 مارچ (ہ س)۔ کانپور، اترپردیش کے ایک گاو¿ں میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پیر کی شام بکریاں چرانے گئی 11 سالہ پانچویں کلاس کی طالبہ کو قتل کر کے اس کی لاش کو کھیت میں دفن کر دیا گیا۔ اہل خانہ کو پڑوسی پر اس کی عصمت دری اور قتل کا شبہ ہے۔ پولیس نے منگل کو لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

بیدھنو تھانہ علاقے کے ایک گاو¿ں سے مہلوکہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی پانچویں جماعت کی طالبہ تھی۔ پیر کی شام وہ بکریاں چرانے کھیت میں گئی تھی۔ رات گئے تک گھر واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی اور اپنے طور پر تلاش شروع کر دی لیکن وہ نہ مل سکی۔ آج صبح جب اہل خانہ نے دوبارہ تلاش شروع کی تو گھر سے تقریباً تین سو میٹر دور گندم کے کھیت میں ایک جگہ کھودی ہوئی مٹی دیکھ کر وہ چونک گئے۔ گھر والوں نے وہاں کھود کر دیکھا تو لڑکی کی لاش دیکھی گئی۔ اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کو بلایا اور لڑکی کی لاش کو باہر نکالا تاہم جسم پر کپڑے نہیں تھے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ نعش کی حالت دیکھ کر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ انہوں نے محلے میں رہنے والے ایک نوجوان پر لڑکی کی عصمت دری اور قتل کرنے اور پھر لاش کو دفنانے کا الزام لگایا۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئی۔

بیدھنو پولیس اسٹیشن کے انچارج تیج بہادر نے بتایا کہ ایک ملزم نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید تفصیلات فراہم کرنا ممکن نہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande