مدھیہ پردیش میں کل سے موسم کا مزاج بدلے گا، کئی اضلاع میں آندھی اور بارش کی وارننگ
مدھیہ پردیش میں کل سے موسم کا مزاج بدلے گا، کئی اضلاع میں آندھی اور بارش کی وارننگ بھوپال، 17 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ کل، 18 مارچ سے ریاست میں ایک مضبوط ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہوگا، جس کے اثر سے اگلے تین دنوں تک آدھے
ایم پی بارش کی علامتی تصویر


مدھیہ پردیش میں کل سے موسم کا مزاج بدلے گا، کئی اضلاع میں آندھی اور بارش کی وارننگ

بھوپال، 17 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ کل، 18 مارچ سے ریاست میں ایک مضبوط ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہوگا، جس کے اثر سے اگلے تین دنوں تک آدھے سے زیادہ اضلاع میں آندھی، بارش اور گرج چمک دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ بھوپال، اندور، گوالیار، اجین اور جبل پور جیسے بڑے شہروں میں بھی اس کا اثر پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 مارچ کی رات سے شمال مغربی ہندوستان میں ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو جائے گا، جس کا اثر مدھیہ پردیش میں بھی پڑے گا۔ اسی وجہ سے 18، 19 اور 20 مارچ کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں بارش اور تیز ہواوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو ریاست کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی محسوس کی گئی۔ منگل کو بھی درجہ حرارت زیادہ رہے گا اور لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کے آثار کم ہیں۔ مارچ کے اس سیزن میں پہلی بار اتنا مضبوط موسمی سسٹم سرگرم ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے تقریباً تین سے چار دنوں تک ریاست کے مختلف حصوں میں موسم کا اثر برقرار رہ سکتا ہے۔ کہیں بارش اور آندھی کے ساتھ گرج چمک ہوگی، تو کچھ مقامات پر بادل چھائے رہنے کے آثار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ریاست میں دو سائیکلونک سرکولیشن اور ایک ٹرف لائن سرگرم ہے، لیکن ان کا اثر زیادہ نظر نہیں آ رہا۔ اسی وجہ سے پیر کو ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کا اثر برقرار رہا۔ کھرگون ریاست کا سب سے گرم شہر رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ نرسنگھ پور، نرمدا پورم، رائسین، سیونی، منڈلا، ٹیکم گڑھ، ساگر اور کھجوراہو میں بھی درجہ حرارت 37 ڈگری یا اس سے زیادہ رہا۔ پانچ بڑے شہروں کی بات کریں تو جبل پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ بھوپال میں 35.2 ڈگری، اندور میں 35 ڈگری، گوالیار میں 34.1 ڈگری اور اجین میں 35 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اس سال اپریل اور مئی میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان مہینوں میں گوالیار، چمبل، جبل پور، ریوا، شہڈول اور ساگر ڈویژن کے اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھوپال، اندور، اجین اور نرمدا پورم ڈویژن میں بھی گرمی کا اثر زیادہ رہے گا۔ محکمے کا اندازہ ہے کہ اس بار اپریل اور مئی کے دوران تقریباً 15 سے 20 دن تک ہیٹ ویو یعنی ’لو‘ چل سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande