فاروق عبداللہ پر حملے کرنے والے ملزم کو سات دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا
فاروق عبداللہ پر حملے کرنے والے ملزم کو سات دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا جموں، 17 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیے جانے ک
Police


فاروق عبداللہ پر حملے کرنے والے ملزم کو سات دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا

جموں، 17 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد سات دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت کمل سنگھ جموال کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مزید تفتیش کے لیے عدالت نے ملزم کو سات روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کی اجازت دے دی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو بدھ کے روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔اس سے قبل ہفتہ کے روز انسپکٹر جنرل آف پولیس، جموں زون نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی تاکہ معاملے کی مکمل جانچ کی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande