
جموں و کشمیر حکومت نے ڈاکٹر مینو مہاجن کو بوپی کے چئیرمین کے طور پرتعینات کیا
جموں، 17 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے ڈاکٹر مینو مہاجن کو جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن کی چیئرپرسن کے طور پر مزید دو سال کی مدت کے لیے دوبارہ تعینات کر دیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ دوبارہ تقرری جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن ایکٹ 2002 کی دفعات کے تحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کی دفعہ 4 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت نے ڈاکٹر مینو مہاجن (ریٹائرڈ پرنسپل) کو بطور چیئرپرسن جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن مزید دو سال کی مدت کے لیے دوبارہ تعینات کیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر