ڈوڈہ پولیس نے غیر قانونی طور لکڑی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا
جموں, 16 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے لکڑی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے غیر قانونی طور پر لے جائی جا رہی 26 عدد کیل لکڑی کے سلیپر ضبط کر لیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پوسٹ بھلڑا کی ایک ٹیم نے دورانِ گشت ایک گاڑی کو روک کر تلاشی ل
Timber


جموں, 16 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے لکڑی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے غیر قانونی طور پر لے جائی جا رہی 26 عدد کیل لکڑی کے سلیپر ضبط کر لیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پوسٹ بھلڑا کی ایک ٹیم نے دورانِ گشت ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 26 عدد کیل لکڑی کے سلیپر برآمد ہوئے جو بغیر کسی قانونی اجازت کے منتقل کیے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو سنیل کمار ولد وید راج،سکنہ سرنا بھدرواہ، تحصیل بھدرواہ ضلع ڈوڈہ چلا رہا تھا۔پولیس نے گاڑی سمیت ضبط شدہ لکڑی کو پولیس پوسٹ بھلڑا منتقل کر دیا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کو بھی اس بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے تاکہ متعلقہ قوانین کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔پولیس نے کہا ہے کہ لکڑی اسمگلنگ سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دے کر تعاون کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande