دہلی ایکسائز گھوٹالہ: سی بی آئی کی عرضی پر جواب دینے کے لیے تمام ملزمین کو ملاوقت
نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت تمام 23ملزمین کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے والی عرضی جانچ بیورو( سی بی آئی ) کی عرضی پر تمام ملزمین کو جواب دینے کے ل
دہلی ایکسائز گھوٹالہ: سی بی آئی کی عرضی پر جواب دینے کے لیے تمام ملزمین کو ملاوقت


نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت تمام 23ملزمین کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے والی عرضی جانچ بیورو( سی بی آئی ) کی عرضی پر تمام ملزمین کو جواب دینے کے لئے وقت دے دیا ہے ۔ جسٹس سو رن کانتا شرما کی سربراہی والی بنچ نے اگلی سماعت 6 اپریل کو کرنے کی ہدایت دی۔

سماعت کے دوران، سالیسٹر جنرل (ایس جی) تشار مہتا نے، سی بی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمین کو عرضی کی کاپیاں پہلے ہی فراہم کی جاچکی ہیں اور انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے پھر کہا کہ کسی نے جواب نہیں دیا۔ کیجریوال کے وکیل این ہری ہرن نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں کسی اور بنچ کے سامنے کیس کی فہرست طلب کی گئی ہے۔ مہتا نے پھر کہا کہ یہ سماعت ملتوی کرنے کی بنیاد نہیں ہو سکتی۔ اگر انہوں نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے تو اسے جلد درج کروائیں۔ ہری ہرن نے پھر کہا، میں سپریم کورٹ کی رجسٹری کا انچارج نہیں ہوں۔ مہتا نے پھر کہا، جواب سننے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ ایک غیر معمولی حکم ہے۔ ٹرائل کورٹ کا حکم ایک منٹ بھی جاری نہیں رہنا چاہیے۔ عدالت نے پھر کہا کہ انہیں جواب داخل کرنے دیں۔ ہری ہرن نے پھر کہا، یہ حکم سی بی آئی کے حق میں نہیں ہے، اور اس لیے، وہ اسے غلط سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 6 اپریل کو کرنے کا حکم دیا۔

9 مارچ کو ہائی کورٹ نے کیجریوال سمیت تمام ملزمین کو نوٹس جاری کیا۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کے خلاف ٹرائل کورٹ کے منفی تبصروں پر روک لگا دی۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو دہلی ایکسائز اسکام سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

27 فروری کو راو¿ز ایونیو کورٹ نے تمام ملزمین کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ راو¿ز ایونیو کورٹ نے کہا تھا کہ چارج شیٹ میں اہم تضادات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ چارج شیٹ میں پیش کیے گئے حقائق گواہوں کے بیانات سے میل نہیں کھاتے۔ راو¿ز ایونیو کورٹ نے کہا کہ منیش سسودیا نے اس معاملے میں تقریباً 530 دن جیل میں گزارے۔ اروند کیجریوال نے لگاتار دو ادوار میں 156 دن جیل میں گزارے۔ اروند کیجریوال کو 13 ستمبر 2024 کو سپریم کورٹ نے سی بی آئی کیس میں ضمانت دینے کے بعد رہا کر دیا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اروند کیجریوال سے پوچھ گچھ کے بعد 21 مارچ 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ 10 مئی کو، سپریم کورٹ نے کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دی، جس کے بعد کیجریوال نے 2 جون، 2024 کو خودسپردگی کی۔ سی بی آئی نے کیجریوال کو 26 جون، 2024 کو گرفتار کیا۔

27 اگست کو سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی کیس میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو ضمانت دے دی۔ کیجریوال کو سی بی آئی کیس میں 13 ستمبر 2024 تک باقاعدہ ضمانت دی گئی تھی۔ اس سے پہلے کیجریوال کو 12 جولائی 2024 کو ای ڈی کیس میں عبوری ضمانت دی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande