منی پور میں کے سی پی اور یو این ایل ایف کے تین عسکریت پسند گرفتار
امپھال، یکم مارچ (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ہفتہ کو الگ الگ کارروائیوں میں ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں کے سی پی کا ایک رکن اور یو این ایل ایف کے دو فعال کیڈر شامل ہیں۔ منی پور پولیس ہیڈکوارٹر سے آج جاری
منی پور میں کے سی پی اور یو این ایل ایف کے تین عسکریت پسند گرفتار


امپھال، یکم مارچ (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ہفتہ کو الگ الگ کارروائیوں میں ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں کے سی پی کا ایک رکن اور یو این ایل ایف کے دو فعال کیڈر شامل ہیں۔

منی پور پولیس ہیڈکوارٹر سے آج جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے کے سی پی (نونگڈرینکھومبا) کیڈر لائشرام مونیش سنگھ عرف ٹام (23) کو امپھال مغربی ضلع کے سنگجمی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں کھگیم پلی پنکھا نگناپی تھونگ ممنگ میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

ایک اور کارروائی میں، امپھال مشرقی ضلع کے پورمپیٹ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں واقع وانگکھی آیانگ پلی سے دو یو این ایل ایف (کوئیرینگ) کیڈروں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت خود ساختہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عاصم نونگ پوکانگبا میتی عرف نانگوئیبا (32) اور تھنگجام گاندھی میتی عرف یاما (27) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں پر بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول، دو میگزین جس میں 16 لائیو راؤنڈز اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande