
جموں, 01 مارچ (ہ س)۔
بھارتی فوج کے جوانوں نے اتوار کی صبح ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے اُس پار سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق ڈرون کو مار گرانے کے لیے متعدد راؤنڈ فائر کیے گئے تاہم وہ کچھ دیر تک ڈگوار علاقے میں منڈلاتا رہا اور بعد ازاں واپس مقبوضہ کشمیر کی جانب لوٹ گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرحدی چوکی پر تعینات اہلکاروں نے صبح تقریباً 6 بج کر 10 منٹ پر دشمن ڈرون کی نقل و حرکت محسوس کی جس کے بعد اسے نشانہ بنانے کے لیے درجن بھر سے زائد گولیاں چلائی گئیں، تاہم ڈرون فائرنگ سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈرون کے ذریعے کسی قسم کے اسلحہ یا منشیات کی ایئر ڈراپنگ نہیں کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ 27 فروری کو بھی اسی علاقے میں فوجی جوانوں نے سرحد پار سے آنے والے ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر