نوئیڈا کے مختلف مقامات پر چار افراد نے خودکشی کرلی
نوئیڈا، یکم مارچ (ہ س)۔ نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں رہنے والے چار افراد نے ذہنی تناو سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج نے اتوار کو بتای
نوئیڈا کے مختلف مقامات پر چار افراد نے خودکشی کرلی


نوئیڈا، یکم مارچ (ہ س)۔

نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں رہنے والے چار افراد نے ذہنی تناو سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج نے اتوار کو بتایا کہ دادری تھانہ علاقہ کے شاہ پور خورد گاوں کے رہنے والے 34 سالہ سندر ولد سیلک رام نے کل رات اپنے گھر میں زہریلی چیز کھا لی۔ اسے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس نے بتایا کہ سب انسپکٹر پروین کمار، جو اہل خانہ سے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے، لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹا تھانہ علاقہ کے ساکن منگرام کی بیوی 48 سالہ ببلی نے درخت کی شاخ سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ بیٹا-2 پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

میڈیا افسر نے بتایا کہ بسر کھ تھانہ علاقہ کے ساکن پنکج دوبے کی بیٹی 32 سالہ شویتا دوبے نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس نے بتایا کہ خاتون ایک نوجوان کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھی۔ نوجوان سے جھگڑے کے بعد اس نے خودکشی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

میڈیا افسر نے بتایا کہ ایک اور معاملے میں غازی آباد کے رہائشی رتن سنگھ کے 45 سالہ بیٹے چترپال کو علاج کے لیے تشویشناک حالت میں نوئیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سب انسپکٹر راگھویندر سنگھ نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande