
جموں, یکم مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ ضلع میں اتوار کی علی الصبح 4.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث لوگوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 25 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً پانچ کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا، جس کے محل وقوع کے کوآرڈینیٹس 33.08 درجۂ شمالی عرض البلد اور 76.17 درجۂ مشرقی طول البلد ریکارڈ کیے گئے۔
انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔یہ خطے زلزلے کے خطرناک زون میں آتا ہے اور یہاں ماضی کئی مرتبہ زلزلے کے بڑے جھٹکوں سے مالی و جانی نقصان بھی ہوا ہے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر