کانگریس کی مندروں اورمٹھوں کوبھی منہدم کرنے کی سازش، ہریش راو کا الزام
حیدرآباد ، یکم مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ کے سابق وزیراوربی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرہریش راؤنے کانگریس حکومت پرشدید تنقیدکرتے ہوئے الزام لگایاہے کہ یہ حکومت اب غریبوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ مندروں اورمٹھوں کوبھی منہدم کرنے کی سازش کررہی ہے۔کوکاپیٹ نزد نیوپ
کانگریس کی مندروں اورمٹھوں کوبھی منہدم کرنے کی سازش، ہریش راو کا الزام


حیدرآباد ، یکم مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ کے سابق وزیراوربی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرہریش راؤنے کانگریس حکومت پرشدید تنقیدکرتے ہوئے الزام لگایاہے کہ یہ حکومت اب غریبوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ مندروں اورمٹھوں کوبھی منہدم کرنے کی سازش کررہی ہے۔کوکاپیٹ نزد نیوپولس اسٹیشن میں واقع وشاکھاشاردا پیٹھ اورراج شیاملا اموارومندرکوریونیواورپولیس حکام کی جانب سے اچانک گھیرے میں لئےجانے اورخالی کرنے کےلئے دباؤ ڈالنے کی اطلاع ملتے ہی ہریش راؤوہاں پہنچ گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریونت ریڈی حکومت کی تباہی کے وقت عقل ماری جاتی ہے کی راہ پرچل رہی ہے اوراب مندروں کوگرانے کی سطح تک گرگئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 2019 میں کے چندرشیکھرراوکی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعدقانونی طورپرکوکاپیٹ کے سروے نمبر240 میں شارداپیٹھ کودوایکڑاراضی الاٹ کی تھی جس کےلئے پیٹھ کے منتظمین نے حکومت کو 1.05کروڑ روپے ادا کرکے رجسٹریشن کروایاتھااورایچ ایم ڈی اے کو23 لاکھ روپے فیس دے کر تمام ضروری اجازت نامے اوربجلی کے کنکشن حاصل کئے تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایچ ایم ڈی اے کے قوانین کے مطابق اوآرآرکے ایک کلومیٹر کے دائرہ میں کوئی کریشرنہیں ہوناچاہیے لیکن وزیراعلیٰ نے اپنے دامادکے فائدے کے لئے یہاں5ریڈی مکس پلانٹس اورکریشرس لگوائے ہیں اوربلڈرس کودھمکایا جارہاہے کہ وہ وہیں سے کنکرخریدیں۔ ہریش راؤنے سوال کیاکہ اپنے داماد کے کاروبار کےلئے17ایکڑاراضی دینے والی حکومت، ہندودھرم کی تبلیغ کرنے والے پیٹھ کی دوایکڑاراضی کیوں چھیننا چاہتی ہے۔انہوں نے بغیر کسی نوٹس کے رات کے وقت پولیس اور ایم آر او کے ذریعہ پیٹھ کے ذمہ داروں کوہراساں کرنے کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ شردھالووں کے جذبات کو مجروح کرنے کے بجائے فوری طور پرغیرقانونی کریشرس کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ہریش راؤ نے بتایاکہ یہاں ایک شاندارمندر،گاؤشالہ،انادانم سترم اور وید پاٹھ شالہ تعمیر کی گئی ہے جس کی نقاب کشائی ہائی کورٹ کے ججوں اور اعلیٰ حکام کی موجودگی میں ہوئی تھی لیکن اب ریو نت ریڈی،چندرشیکھرراو کی نشانیاں مٹانے کے نام پر مندروں اور مٹھوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande