
بیرونِ ملک مقیم مہاراشٹر کے باشندوں کو احتیاط اور صبر کی تلقینممبئی ، یکم مارچ (ہ س) ۔ یکم مارچ 2026 کو جاری کردہ ہدایت کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور اس سے ملحقہ خطوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت ہند کے متعلقہ سفارت خانوں نے وہاں مقیم بھارتی شہریوں کے لیے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جبکہ مہاراشٹر حکومت نے بیرونِ ملک موجود ریاست کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور بھارتی حکام کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ایڈوائزری میں فلسطین کے رام اللہ، قطر کے دوحہ، سعودی عرب کے ریاض، اسرائیل کے تل ابیب، ایران کے تہران، عراق کے بغداد، کویت، بحرین، عمان کے مسقط، اردن اور متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں مقیم بھارتی شہریوں کو خاص طور پر چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سفارت خانوں نے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ اور بھارتی مشنز کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طور پر متعلقہ سفارت خانے سے رابطہ کریں۔حکومت مہاراشٹر نے واضح کیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم ریاست کے شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے وہ پوری طرح چوکس ہے اور اس سلسلے میں مرکزی حکومت اور متعلقہ بھارتی سفارت خانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق رام اللہ میں +970592916418 پر یا repoffice@mea.gov.in اور cons.ramallah@mea.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ دوحہ میں 00974-55647502 اور cons.doha@mea.gov.in، ریاض میں 00-966-11-4884697، واٹس ایپ 00-966-542126748، ٹول فری 8002471234 اور cw.riyadh@mea.gov.in پر مدد دستیاب ہے۔ تل ابیب کے لیے +972-54-7520711 اور +972-54-2428378، تہران کے لیے +989128109115، +989128109109، +989128109102 اور +989932179359 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح ابوظہبی میں 80046342، واٹس ایپ +971543090571 اور pbsk.dubai@mea.gov.in و ca.abudhabi@mea.gov.in، کویت میں +96565501946 اور community.kuwait@mea.gov.in، بحرین میں 00973-39418071، مسقط میں 80071234، واٹس ایپ +96898282270 اور cw.muscat@mea.gov.in و cons.muscat@mea.gov.in جبکہ اردن میں 00962-770422276 اور بغداد میں +9647716511185 اور +9647704444899 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔حکومت نے ایک بار پھر شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں، صرف سرکاری معلومات پر انحصار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ سفارت خانے سے رجوع کریں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے