لکھنؤ میں سڑک حادثوں میں ایک نوجوان سمیت دو لوگوں کی موت
لکھنؤ، 28 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ کے دو الگ الگ تھانہ علاقوں میں سڑک حادثات میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ بجنور پولیس اسٹیشن کے انچارج کپل گوتم نے بتایا کہ ہفتہ ک
لکھنؤ میں سڑک حادثوں میں ایک نوجوان سمیت دو لوگوں کی موت


لکھنؤ، 28 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ کے دو الگ الگ تھانہ علاقوں میں سڑک حادثات میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

بجنور پولیس اسٹیشن کے انچارج کپل گوتم نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح 10 بجے کسان پتھ پر نٹکور انڈر پاس کے قریب سروس روڈ پر سڑک حادثہ کی اطلاع ملی، جس میں دو ٹرکوں کی ٹکر ہو گئی ۔ حادثے میں ٹرک کلینر زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے سی ایچ سی سروجنی نگر بھیجا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

جائے وقوعہ پر موجود ٹرک ڈرائیور فرقان نے بتایا کہ سڑک حادثے میں جان کی بازی ہارنے والا ٹرک کلینر سندیپ (35) تھا جو اناؤ ضلع کے سمرا گاؤں کا رہنے والا تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ ٹرک کو جھانسی سے لکھنؤ کسان پتھ کے راستے گورکھپور چلا رہے تھے۔ نٹکور انڈر پاس سے نیچے سروس روڈ کے کنارے ٹرک کوکھڑا کروانے کے لئے سندیپ ٹرک سے اترگیا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک اور ٹرک نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے سندیپ کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔

اسی طرح سروجنی نگر تھانہ علاقہ میں کسان پتھ پیپرسنڈ انڈر پاس کے پاس جمعہ کی دیر رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں ابھیجیت (22) ساکن پیپرسنڈ کی موت ہوگئی۔ سروجنی نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج راج دیو رام پرجاپتی نے بتایا کہ ابھیجیت اسکوٹی پرجا رہا تھا، تب ہی ایک ڈی سی ایم نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے میں ابھیجیت شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی ڈی سی ایم گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande