
سرینگر، 28 فروری (ہ س):۔ سرینگر کے رام باغ علاقے کے قریب ایک لوڈ کیریئر کی ٹکر سے ایک چھ سالہ بچی کی جان چلی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت آیات امتیاز کے طور پر کی گئی ہے جو امتیاز احمد شیخ کی بیٹی ہے جو دیالگام، اننت ناگ کے ساکن ہے۔ اسے ابتدائی طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں اسے جدید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال بھیج دیا گیا۔ لڑکی سڑک پار کر رہی تھی کہ رام باغ میں بیگ پورہ مسجد کے قریب اسے لوڈ کیریئر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں زخمی ہو گئ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir