حیدرآباد کی مساجد میں رمضان کی برکتیں، مصلیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
حیدرآباد کی مساجد میں رمضان کی برکتیں، مصلیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہحیدرآباد، 28 فروری (ہ س)۔ ماہ صیام کا آغازہوتے ہی حیدرآباد کی فضاؤں میں ایک خاص ایمانی تازگی اورجوش وخروش دیکھا جا رہا ہے۔ شہرکی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں مصلیوں کی تعداد میں غیر
حیدرآباد کی مساجد میں رمضان کی برکتیں۔ مصلیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ


حیدرآباد کی مساجد میں رمضان کی برکتیں، مصلیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہحیدرآباد، 28 فروری (ہ س)۔ ماہ صیام کا آغازہوتے ہی حیدرآباد کی فضاؤں میں ایک خاص ایمانی تازگی اورجوش وخروش دیکھا جا رہا ہے۔ شہرکی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں مصلیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ مکہ مسجد، شاہی مسجدباغ عامہ اور دیگرمساجد تک، ہرجگہ نمازِ پنجگانہ اور بالخصوص نمازِ تراویح کے لئے فرزندان توحید کی بڑی تعداد نظرآرہی ہے جس کی وجہ سے کئی مساجد تنگ دامنی کا شکوہ کررہی ہیں۔ اس مقدس ماہ کے احترام اوراستقبال کے لئے حیدرآبادیوں نے اپنی روایتی عقیدت کامظاہرہ کرتے ہوئے مساجد کو بجلی قمقموں اوررنگ برنگی روشنیوں سے خوبصورتی کے ساتھ منورکردیا ہے جس سے رات کے وقت شہرکامنظرانتہائی دلکش اورنورانی ہو جاتا ہے۔ مساجد کی انتظامی کمیٹیوں نے گرمی کی لہرکے پیش نظرمصلیوں کی سہولت کےلئے پینے کے ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں جبکہ افطارکے وقت مساجد میں وسیع دسترخوان بچھائے جارہے ہیں جہاں امیروغریب ایک ساتھ بیٹھ کرافطارکرتے ہیں۔جو شہر کی قدیم گنگا جمنی تہذیب کی عکاسی کرتا ہے۔ سیکیورٹی کے لحاظ سے سٹی پولیس نے حساس علاقوں اور بڑی مساجد کے گرد و نواح میں بہترانتظامات کئے ہیں تاکہ عبادت گزاروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں مساجد کی رونقیں جہاں روحانیت کا پیغام دے رہی ہیں، وہیں مساجد سے متصل بازاروں میں بھی چہل پہل بڑھ گئی ہے جو سحر و افطار کے اوقات تک جاری رہتی ہے۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande