
جموں ، 28 فروری (ہ س):۔ پونچھ ضلع کے کلائی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک ٹرک کے حادثے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک لوڈ ٹرک جموں سے پونچھ آرہا تھا کہ کلائی علاقے کے قریب اپنا توازن کھو بیٹھا اور نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مقصود احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت سجاد احمد (22) ولد محمد افضل ساکنہ سریخواجہ اور ظہور احمد (21) ولد محمد اشرف ساکنہ فاتاپور کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir