فوج کے زیر اہتمام پنگونگ میں میراتھن دوڑ کا انعقاد
جموں, 28 فروری (ہ س). بھارتی فوج کے فائر اینڈ فیوری کور کی سرپرستی میں پنگونگ تسو میں چوتھی پنگونگ فروزن لیک میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ دنیا کی بلند ترین منجمد جھیل پر منعقدہ اس میراتھن میں 450 سے زائد شرکاء نے منفی درجۂ حرارت، کم
Marathon


جموں, 28 فروری (ہ س). بھارتی فوج کے فائر اینڈ فیوری کور کی سرپرستی میں پنگونگ تسو میں چوتھی پنگونگ فروزن لیک میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ دنیا کی بلند ترین منجمد جھیل پر منعقدہ اس میراتھن میں 450 سے زائد شرکاء نے منفی درجۂ حرارت، کم آکسیجن اور برفانی و دشوار گزار راستے کے باوجود بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

مقابلے میں 5 کلومیٹر سے لے کر مکمل 42 کلومیٹر میراتھن تک مختلف زمروں میں دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ فائر اینڈ فیوری کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور دیگر افسران نے لداخ اسکاوٹس کے جوانوں کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

دس کلومیٹر دوڑ میں اگنی ویر محبوب علی نے پہلی، نائک رنچن گورمیت نے دوسری اور لانس نائک جگمت اسٹوبدان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اکیس کلومیٹر ہاف میراتھن میں رائفل مین تسیٹن نمگیال پہلے، اگنی ویر تاشی نمگیال دوسرے اور اگنی ویر سرفراز حسین تیسرے نمبر پر رہے ۔بیالیس کلومیٹر مکمل میراتھن میں نائک تسیرنگ نوربو نے پہلی، اگنی ویر تسیرنگ اسٹوبگائس نے دوسری جبکہ رائفل مین قدیم حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فوریور اِن آپریشنز ڈویژن کے ٹاپ گن رنرز کی اجتماعی کارکردگی کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے 5 اور 10 کلومیٹر مقابلوں میں نمایاں مظاہرہ کیا۔

دفاعی ترجمان کے مطابق سخت موسمی حالات اور دشوار گزار زمینی صورتحال کے باوجود یہ کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی فوج لداخ میں سرمائی کھیلوں اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande