
نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی یومِ سائنس کے موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی ترقی اور عالمی فلاح و بہبود کے لیے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک سائنس اور جدت طرازی کے ذریعے خود کفیل اور ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی جانب مسلسل گامزن ہے۔ قومی یومِ سائنس تحقیق، جدت طرازی اور سائنسی تجسس کے اس جذبے کا جشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن عظیم سائنسداں سی وی رمن کے ذریعے کی گئی تاریخی ’’رمن اثر‘‘ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دریافت نے ہندوستانی تحقیق کو عالمی شناخت دلائی اور ملک کو سائنس کے میدان میں نئی بلندیوں پر پہنچایا۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال قومی ترقی اور عالمی فلاح و بہبود کے لیے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن