
احمد آباد، 28 فروری (ہ س)۔
اپنے دورہ گجرات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو عالمی سیمی کنڈکٹر مرکز بنانے کی پہل کی۔ ہفتہ کو وزیراعظم نے مائیکرون ٹیکنالوجی کے جدید ترین اے ٹی ایم پی پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اب ملک کی پہلی 'میڈ ان انڈیا' چپ گجرات میں تیار کی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سانند کے جی آئی ڈی سی میں روڈ شو کے انعقاد کے بعد مائیکرون ٹیکنالوجی کے جدید ترین اے ٹی ایم پی پلانٹ کا افتتاح کیا۔ مائیکرون سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اس پروجیکٹ میں تقریباً 22,516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ پلانٹ اسٹوریج ڈیوائسز جیسے ایس ایس ڈی اور ڈی آر اے ایم اور ناند میموری پروڈکٹس تیار کرے گا۔ فی الحال، یہاں تقریباً 2,000 افراد کام کر رہے ہیں، جن کی تعداد مستقبل میں بڑھ کر 5,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ معذور افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
مائکرون کے سی ای او سنجے مہروترا کے مطابق مصنوعی ذہانت کے دور میں جدید میموری اور اسٹوریج کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ سانند میں تیار کردہ یہ چپس اے آئی ٹیکنالوجی کی عالمی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ