وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پورے ملک میں پریوینٹیو ہیلتھ کیئر کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام ہو رہے ہیں: وزیر اعلیٰ
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پورے ملک میں پریوینٹیو ہیلتھ کیئر کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام ہو رہے ہیں: وزیر اعلیٰ ۔ وزیر اعظم نے اجمیر سے قومی ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا ۔ تین ماہ کی مہم میں مدھیہ پردیش میں 8 لاکھ بچیوں کی مفت ٹی
مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر کیلاش ناتھ کاٹجو اسپتال بھوپال سے مہم کا آغاز نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے کیا


مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر کیلاش ناتھ کاٹجو اسپتال بھوپال سے مہم کا آغاز نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے کیا


مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر کیلاش ناتھ کاٹجو اسپتال بھوپال سے مہم کا آغاز نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے کیا


وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پورے ملک میں پریوینٹیو ہیلتھ کیئر کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام ہو رہے ہیں: وزیر اعلیٰ

۔ وزیر اعظم نے اجمیر سے قومی ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا

۔ تین ماہ کی مہم میں مدھیہ پردیش میں 8 لاکھ بچیوں کی مفت ٹیکہ کاری کی جائے گی

بھوپال، 28 فروری (ہ س)۔ ملک میں خواتین اور بچیوں کے صحت کے تحفظ کی سمت میں ایک بڑا اور دور اندیشانہ قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے اجمیر سے قومی ایچ پی وی (ہیومن پیپیلوما وائرس) ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔ 3 ماہ تک چلنے والی مہم میں ملک میں 14 سے 15 سال کی عمر کی 1 کروڑ نوعمر بچیوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ مدھیہ پردیش میں 8 لاکھ نوعمر بچیوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے نئی دہلی سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پورے ملک میں پریوینٹیو ہیلتھ کیئر کو بااختیار بنانے کی سمت میں مسلسل کام ہو رہا ہے۔ اسی تسلسل میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش حکومت وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں صحت کے شعبے میں مضبوطی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بازار میں ایچ پی وی ویکسین کی قیمت تقریباً 4 ہزار روپے فی ڈوز ہے، لیکن حکومت یہ ٹیکہ 15-14 سال کی تمام اہل بچیوں کو مکمل طور پر مفت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے ہیلتھ ورکرز، عوامی نمائندوں اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ اس مہم کو عوامی تحریک بنا کر کامیاب بنائیں۔

مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر کیلاش ناتھ کاٹجو اسپتال بھوپال سے مہم کا آغاز نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکلا نے کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے کہا کہ ’’آج کا دن صحت کے شعبے میں تاریخی ہے۔ خواتین میں بریسٹ کینسر کے بعد سروائیکل کینسر دوسرا سب سے عام کینسر ہے، جس کی شرحِ پھیلاو تقریباً 1 لاکھ میں 156 ہے۔ ایچ پی وی ٹیکہ کاری مستقبل میں سروائیکل کینسر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔ بیماری ہونے کے بعد علاج کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اسے ہونے ہی نہ دیں۔ یہ مہم پریوینشن کیئر کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔‘‘ نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے کہا کہ سروائیکل کینسر سے پاک مدھیہ پردیش اور صحت مند، خود کفیل نئی نسل کی تعمیر حکومت کا عزم ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے کہا کہ ریاست میں نیروگی کایا مہم، سکل سیل کے خاتمے کا مشن، صحت مند خاتون بااختیار خاندان مہم، صحت مند جگر مشن سمیت صحت کے شعبے میں بہترین کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہیلتھ ورکرز کی لگن، عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں کی فعال شرکت اور شہریوں کی بیداری سے ہم بلاشبہ مہم کے ہدف کو وقت سے پہلے حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی مسلسل دیکھ بھال اور معیار میں بہتری کے لیے صحت کے تئیں بیداری اور باقاعدہ طبی معائنہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہب اینڈ اسپوک ماڈل پر پرائمری ہیلتھ سینٹرز میں 85 قسم کے ٹیسٹ دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیلی میڈیسن کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، جس سے ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت دستیاب ہوگی اور غیر ضروری ریفرل میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر لوک سبھا حلقے میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی سمت میں کام کیا جا رہا ہے تاکہ ریاست کے باشندوں کو ہر علاقے میں اعلیٰ سطحی طبی سہولیات دستیاب ہوں۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے ’’مشن مدھوہاری‘‘ کا آغاز بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے مثالی طرز زندگی، متوازن غذا اور وقت پر تشخیص انتہائی ضروری ہے۔ یہ پہل ٹائپ-1 ذیابیطس سے متاثرہ بچوں اور نوعمروں کے مجموعی علاج اور دیکھ بھال کے لیے شروع کی گئی ہے۔ ٹائپ-1 ذیابیطس ایسی حالت ہے جس میں جسم میں انسولین نہیں بنتی اور عمر بھر علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ مشن کے تحت ریاست کے تمام ضلع اسپتالوں میں ہفتہ وار خصوصی ٹائپ-1 ذیابیطس کلینک شروع کیے جا رہے ہیں، جہاں انسولین کی مسلسل دستیابی، بلڈ گلوکوز ٹیسٹ، ماہرین کی مشاورت اور باقاعدہ فالو اپ کی سہولت ایک ہی جگہ پر ملے گی۔ اس موقع پر 5 بیٹیوں کو ٹی 1 ڈی (ٹائپ-1 ذیابیطس) ٹیسٹ کٹ بھی تقسیم کی گئی۔ ان کٹس میں گلوکو میٹر، ٹیسٹ اسٹرپس اور ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں تاکہ بچے وقت پر شوگر کی جانچ کر سکیں اور بیماری کو کنٹرول میں رکھ سکیں۔ دو ڈویژنوں کے 16 اضلاع میں 759 نوعمروں کو کٹ مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے کہا کہ ریاستی حکومت صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ عملے کے مفادات کے تحفظ اور افرادی قوت کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پروفیسروں کے این پی اے (نان پریکٹسنگ الاؤنس) کی منظوری اور سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں آیوشمان ترغیبات کی جلد ادائیگی کے نظام کا ذکر کیا۔ ایم ایل اے بھگوان داس سبنانی، میئر مالتی رائے، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت عامہ و طبی تعلیم اشوک برنوال، کمشنر دھنراجو ایس، ایم ڈی این ایچ ایم ڈاکٹر سلونی سڈانا، ڈائریکٹر آئی ای سی ڈاکٹر رچنا دوبے سمیت مقامی عوامی نمائندے، محکمانہ افسران، ہیلتھ ورکرز اور بڑی تعداد میں ٹیکہ کاری کی اہل نوعمر بچیاں موجود تھیں۔

ریاست میں ایچ پی وی ٹیکہ کاری سیشن روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک منعقد کیے جائیں گے۔ ٹیکہ کاری رضاکارانہ ہے اور سرپرستوں کی رضامندی لازمی ہوگی۔ اہلیت کے تحت وہ بچیاں شامل ہیں جنہوں نے اپنی 14ویں سالگرہ پوری کر لی ہے لیکن 15ویں نہیں منائی ہے، ساتھ ہی مہم شروع ہونے کے 90 دنوں کے اندر 15 سال مکمل کرنے والی بچیاں بھی اہل ہوں گی۔ تمام اضلاع کے تقریباً 471 ہیلتھ سینٹرز (میڈیکل کالج، ضلعی اسپتال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر وغیرہ) پر ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ آئندہ 90 دنوں (مارچ، اپریل اور مئی 2025) تک چلا کر، اہل نوعمر بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین کا ٹیکہ مفت لگایا جائے گا۔ ٹیکہ کاری تربیت یافتہ ویکسینیٹرز اور میڈیکل آفیسر کی نگرانی میں کی جائے گی۔

ٹیکہ کاری کے لیے تمام اہل نوعمر بچیوں کا یو-ون پورٹل پر رجسٹریشن کیا جائے گا۔ یہ عمل مستفید ہونے والے اپنے شناختی کارڈ اور سرپرست کے موبائل نمبر سے خود بھی مکمل کر سکتے ہیں۔ ریاست میں کنٹرول کمانڈ روم قائم کر کے، ہیلپ لائن نمبر 104 جاری کیا گیا ہے۔ ٹیکہ کاری کے بعد بچی کو 30 منٹ تک ہیلتھ سینٹر پر زیرِ مشاہدہ رکھا جائے گا۔ ٹیکہ کاری سے قبل یہ یقینی بنایا جائے گا کہ بچی خالی پیٹ نہ ہو۔ ممکنہ ہلکے مضر اثرات جیسے انجیکشن کی جگہ پر درد، سر درد یا تھکاوٹ عام ہیں اور جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande