
پونچھ سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
جموں، 28 فروری (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے کلائی علاقہ میں ہفتہ کی صبح ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق سامان سے لدھا ایک ٹرک جموں سے پونچھ کی جانب جا رہا تھا کہ کلائی کے قریب اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک گہری کھائی میں جا گرا۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت مقصود احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت سجاد احمد ولد محمد افضل سکنہ سری کھواجہ اور ظہور احمد ولد محمد اشرف سکنہ فتح پور کے بطور کی گئی ہے۔دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر