جسٹس لیسیٰ گل،آندھراپردیش ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس
حیدرآباد، 28 فروری (ہ س)۔ جسٹس لیسیٰ گل آندھراپردیش ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔ سپریم کورٹ کالجیم نے جس کی قیادت چیف جسٹس آف انڈیاکررہے تھے نے جسٹس عیسیٰ گل کو آندھراپردیش ہائی کورٹ کااگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔یہ سفار
جسٹس لیسیٰ گل،آندھراپردیش ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس


حیدرآباد، 28 فروری (ہ س)۔

جسٹس لیسیٰ گل آندھراپردیش ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔ سپریم کورٹ کالجیم نے جس کی قیادت چیف جسٹس آف انڈیاکررہے تھے نے جسٹس عیسیٰ گل کو آندھراپردیش ہائی کورٹ کااگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔یہ سفارش اعلیٰ آئینی عہدوں پرتقررات کے حالیہ سلسلہ کاحصہ ہے جس کامقصدمختلف ہائی کورٹس میں ججوں کے خالی عہدوں کوپُرکرناہے۔

جسٹس لیسیٰ گل جواس وقت پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ کی ایک سینئرجج کے طورپرخدمات انجام دے رہی ہیں،عدلیہ میں اپنی نمایاں خدمات اوردستوروقانون میں مہارت کےلئے جانی جاتی ہیں۔کالجیم کی نئی پالیسی کے تحت جسٹس لیسیٰ گل کاآندھرا پردیش ہائی کورٹ میں ابتدائی تقرر بطورجج ہوگااوروہ تقریباًدوماہ بعد25 اپریل کواس وقت چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گی جب موجودہ چیف جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکرریٹائرہوں گے۔

اس نئی پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ آنے والے چیف جسٹس کوعہدہ سنبھالنے سے قبل ہائی کورٹ کےانتظامی اموراورکام کاج کوسمجھنے کابھرپورموقع مل سکے۔جسٹس لیسیٰ گل پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی سابقہ طالبہ ہیں جہاں سے انہوں نے بی اے،ایل ایل بی اورایل ایل ایم کی ڈگریاں حاصل کیں۔انہوں نے 1990 میں بطوروکیل اپنے کیریئر کاآغازکیااورپنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ میں طویل عرصہ تک فوجداری،دیوانی،سروس،ریونیواورآئینی معاملات میں وکالت کی۔ وہ کئی سالوں تک مرکزکے زیرانتظام علاقہ چندی گڑھ کے علاوہ مختلف بورڈس اورکارپوریشنس کی قانونی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔

ان کی قابلیت کودیکھتے ہوئے انہیں 31 مارچ 2014 کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا جج مقررکیاگیاتھا۔مرکزی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے منظوری اور صدر جمہوریہ کے احکام جاری ہونے کے بعد وہ باقاعدہ طور پر آندھرا پردیش میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande