وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر رانجی کرکٹ ٹیم کے لیے دو کروڑ انعام کا اعلان کیا
جموں، 28 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کی رنجی ٹرافی کے فائنل میں تاریخی فتح پر وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے دو کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ جموں و کشمیر کی رانجی کرکٹ ٹیم نے کرناٹک کو اُس کے ہوم گراؤنڈ پر شاندار انداز
Jk team


جموں، 28 فروری (ہ س)۔

جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کی رنجی ٹرافی کے فائنل میں تاریخی فتح پر وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے دو کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ جموں و کشمیر کی رانجی کرکٹ ٹیم نے کرناٹک کو اُس کے ہوم گراؤنڈ پر شاندار انداز میں شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔وزیر اعلیٰ فائنل میچ دیکھنے کے لیے کل شام کرناٹک روانہ ہوئے تھے، وہ آج اس تاریخی لمحے کے عینی شاہد بھی بنے۔ انہوں نے اس کامیابی کو جموں و کشمیر کرکٹ کے لیے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فتح نے پورے خطے کو فخر اور حوصلے سے سرشار کر دیا ہے۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ٹیم کے کھلاڑی نمایاں کھلاڑیوں کے لیے جاری کردہ قواعد کے تحت سرکاری ملازمتوں کے بھی حقدار ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ٹیم کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande