
نئی دہلی 28 فروری(ہ س)۔جمعیة علماءہند کے صدر دفتر آئی ٹی او، نئی دہلی کے فدائے ملت ( ہند ہال ) میں دس روزہ تراویح کے دوران حافظ ابوبکر، فرزندِ مولانا محمد حکیم الدین قاسمی (ناظمِ عمومی جمعیة علمائ ہند) نے بحمد اللہ قرآنِ مجید مکمل کیا۔ جب کہ سامع کے طور پر مولانا کلیم الدین قاسمی انچارج مہمان خانہ دفتر جمعیة علماءہند نے ذمہ داری ادا کی۔ اس موقع پر ایک مختصر مگر باوقار تقریب اور دعائیہ محفل منعقد ہوئی جس میں دہلی کے ممتاز علماءکرام، جمعیة کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں ناظمِ عمومی جمعیةعلماءہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے ماہِ رمضان کی روحانی اہمیت اور قرآنِ مجید سے مضبوط تعلق کی ضرورت پرمختصر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة علماءہند ایک طویل عرصے سے معاشرے کو قرآن سے جوڑنے کی جدوجہد کر رہی ہے، اور یہ وہی مشن ہے جس کا تصور حضرت شیخ الہند نے مالٹا سے واپسی کے بعد امت کے سامنے پیش کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیة علماءہند امت میں اتحاد و اتفاق، قرآن کے ساتھ عملی وابستگی اور صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے سرگرم عمل ہے، تاکہ دینِ حق کا قیام ہو اور معاشرہ خودی اور پوری انسانیت کے لیے مفید ثابت ہو سکے۔ جمعیة علماءہند اس مقصد کے لیے درس قرآن کی مہم چلائی ہے۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے جمعیة علماءصوبہ دہلی کے ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعی? کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں، مقامی سطح پر تنظیم کو مضبوط بنائیں اور ملت کے ہر فرد کے لیے نفع بخش سرگرمیوں کو فروغ دیں۔جمعیة علماءصوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد قاسم نوری نے اپنے خطاب میں رمضان المبارک اور قرآنِ مجید کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی اور حافظ ابوبکر صاحب نیز سامع مولانا کلیم الدین قاسمی صاحب کو مبارک باد پیش کی۔
تقریب سے مولانا قاری عارف قاسمی (نائب صدر جمعیة علماءصوبہ دہلی)، مولانا آفتاب صدیقی (ناظم اعلیٰ)، مولانا عبدالسبحان قاسمی (ناظم)، مولانا یاسین جہازی (معتمد شعبہ دعوت اسلام جمعیة علماءہند) نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مدرسہ باب العلوم جعفرآباد کے مہتمم مولانا اویس رشیدی، مولانا شمس القمر، مولانا ڈاکٹر عبدالملک رسول پوری، جمعیة علماءشمال مشرقی دہلی کے نائب صدر مولانا رضوان انجم، جمعیة علماءصوبہ دہلی کے سکریٹری حافظ یوسف اعظمی، مولانا ارشد ندوی امام و خطیب مجیدیہ مسجد دہلی، مولانا اسعد ندوی (آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، مولانا ضیاءاللہ قاسمی مینجر الجمعیة بک ڈپو دہلی ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ محمد نور اللہ، ایڈوکیٹ راحت چودھری، ایڈوکیٹ محمد عبدالغفار، ڈاکٹر شبیر مشتاق، حاجی اسد میاں ناظم جمعیة علماءضلع نئی دہلی، جناب اسلام الدین نبی کریم، مولانا غیاث مظاہری، سمیت متعدد شخصیات شریک رہیں۔
دفتر جمعیة علماءہند کے ذمہ داران بالخصوص مولانا مفتی ذاکر حسین قاسمی، ڈاکٹر ابو مسعود، عادل نصیر، حاجی عارف، حاجی محمد مبشر، حافظ محمود، مولانا اشرف اور ڈاکٹر صابر (لائبریرین) سمیت بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کے دوران مولانا ارشد ندوی اور حافظ محمود صاحبزادہ محترم ناظم عمومی جمعیة علماءہند نے اپنے منفرد لہجے میں نعتِ رسولِ مقبول پیش کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عظیم اللہ صدیقی، سکریٹری جمعیة علماءہند نے انجام دیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais