سدیش مہتو نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین کے پوتے کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا
رانچی، 28 فروری (ہ س)۔ آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق نائب وزیر اعلی سدیش مہتو نے ہفتہ کو سابق وزیر اعلی چمپائی سورین کے آبائی گاو¿ں جلنگ گوڈا (مشرقی سنگھ بھوم) کا دورہ کیا اور ان کے پوتے ویر سورین کے بے و
سدیش مہتو نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین کے پوتے کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا


رانچی، 28 فروری (ہ س)۔

آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق نائب وزیر اعلی سدیش مہتو نے ہفتہ کو سابق وزیر اعلی چمپائی سورین کے آبائی گاو¿ں جلنگ گوڈا (مشرقی سنگھ بھوم) کا دورہ کیا اور ان کے پوتے ویر سورین کے بے وقت انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اس دورے کے دوران سدیش مہتو نے آنجہانی ویر سورین کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے افراد سے ملاقات کی، دکھ کی اس گھڑی میں انہیں تسلی دی اور اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ ویر سورین کا بے وقت انتقال ایک گہرا افسوسناک اور ناقابل تلافی نقصان ہے، جس سے نہ صرف خاندان بلکہ پوری ریاست گہرے غم میں ڈوب گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande