
کٹھوعہ پولیس نے غیر قانونی کانکنی میں ملوث گاڑیوں کو ضبط کیا
جموں، 28 فروری (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف جاری مہم کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ڈمپر اور ایک ٹریکٹر ٹرالی سمیت تین گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں انجام دی گئی۔
پولیس ٹیم نے نگر، ہیرانگر اور بسوہلی علاقوں میں معمول کی گشت کے دوران ان گاڑیوں کو اس وقت روکا جب وہ بغیر قانونی اجازت نامہ (اے فارم) کے تعمیراتی سامان اور ریت کی غیر قانونی ترسیل میں مصروف تھیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں ڈمپر اور ایک ٹریکٹر ٹرالی شامل ہے۔ بعد ازاں تمام گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ ارضیات و کان کنی کٹھوعہ کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم مسلسل جاری رہے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر