
لکھنو، 28 فروری (ہ س)۔ ہولی کے تہوار کو مدنظر رکھتے ہوئے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشن نے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں تمام افسران کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈی جی پی کے حکم کے مطابق، ہولی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے یکم مارچ سے 7 مارچ تک کے لیے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہولی میں کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہولی کو لے کر اتر پردیش کے تمام اضلاع میں خاص طور پر چوکسی برتی جا رہی ہے۔ ایسے میں پولیس کی مکمل دستیابی کو یقینی بنانے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اتر پردیش کے تمام ڈی جی، اے ڈی جی، آئی جی اور ڈی آئی جی کے ساتھ ایس ایس پی کو یہ ہدایات دی گئی ہیں۔
ڈی جی پی نے پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز کی بھی کڑی نگرانی کرنے کو کہا ہے۔ گمراہ کن خبروں پر نظر رکھنے کی ہدایات دیں۔ اگر کہیں کوئی افواہ پھیلانے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر فوری کارروائی کی جائے۔ ہولیکا دہن والے مقامات پر پہلے سے ہی سیکورٹی کا انتظام ہو۔ جن مقامات پر پہلے کوئی تنازعہ ہوا ہو وہاں اضافی فورس تعینات کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن