گولڈن گرل سوپنا برمن کی سیاسی انٹری ، ڈاب گرام اورپھول باڑی میں ہلچل بڑھی
سلی گوڑی، 28 فروری (ہ س)۔ ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ”گولڈن گرل“ سوپنا برمن کی سیاسی انٹری نے سلی گوڑی کے مضافاتی علاقے پھولباڑی حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ قیاس آرائی ہے کہ ترنمول کانگریس آئندہ اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ سے سوپنا برمن کو
Golden-Girl-Swapna-Burmans-po


سلی گوڑی، 28 فروری (ہ س)۔ ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ”گولڈن گرل“ سوپنا برمن کی سیاسی انٹری نے سلی گوڑی کے مضافاتی علاقے پھولباڑی حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ قیاس آرائی ہے کہ ترنمول کانگریس آئندہ اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ سے سوپنا برمن کو میدان میں اتارے گی۔

جمعہ کو کولکاتا میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی سوپنا برمن ہفتہ کو سلی گوڑی پہنچیں جہاں ترنمول کے سینئر لیڈر اور شہر کے میئر گوتم دیب نے ان کا استقبال کیا۔اس سے قبل دوپہر کو وندے بھارت ایکسپریس سے سوپنا نیو جلپائی گوڑی ریلوے اسٹیشن پہنچیں، جہاں انڈین نیشنل ترنمول ٹریڈ یونین کانگریس (آئی این ٹی ٹی یو سی ) کے کارکنوں اور حامیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سوپنا برمن اس کے بعد ایسٹرن بائی پاس پر ترنمول پارٹی کے دفتر چلی گئیں، جہاں انہوں نے میئر گوتم دیب سے ملاقات کی۔

تہنیتی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گوتم دیب نے کہا کہ ڈابگرام-پھولباڑی میں ان کا امیدوار کم از کم 75,000 ووٹوں کے فرق سے جیتے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سوپنا برمن امیدوار ہوں گی، تو انہوں نے کہا،”سوپنا گولڈن گرل ہیں، وہ جہاں بھی کھڑی ہوں گی جیت جائیں گی۔“

دریں اثنا، سوپنا برمن نے کہا کہ وہ اپنی جیت پر پوری طرح پراعتماد ہیں۔ سیاسی ماہرین کے مطابق، گوتم دیو کے بیان اور سوپنا کے اعتماد کو دیکھتے ہوئے، ترنمول کانگریس اس بار ڈابگرام-پھولباڑی سیٹ جیتنے کے لیے سوپنا برمن پرہی داو¿ لگانے والی ہے ۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande