آندھرا پردیش کی لاج میں آتشزدگی، ایک شخص ہلاک
آندھرا پردیش کی لاج میں آتشزدگی، ایک شخص ہلاک حیدرآباد،28 فروری (ہ س)۔ آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع کےراجم پیٹ میں ایک بڑاواقعہ پیش آیا،جب مقامی لاج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اس خوفناک واقعہ کے وقت لاج کے22 کمروں میں تقریباً33 مسافرگہری نیندمیں تھے جس
آندھرا پردیش  کی لاج میں آگ واقعہ ، ایک شخص ہلاک


آندھرا پردیش کی لاج میں آتشزدگی، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد،28 فروری (ہ س)۔

آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع کےراجم پیٹ میں ایک بڑاواقعہ پیش آیا،جب مقامی لاج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اس خوفناک واقعہ کے وقت لاج کے22 کمروں میں تقریباً33 مسافرگہری نیندمیں تھے جس کے باعث وہاں افراتفری اورچیخ وپکارمچ گئی۔آدھی رات کے وقت لگی اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے لاج کے بیشترحصوں کواپنی لپیٹ میں لےلیااور عمارت میں دم گھٹنےوالاسیاہ دھواں بھرگیا۔

لاج کے عملہ نے فوری طورپرفائربریگیڈکواطلاع دی جس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابوپایا۔خوش قسمتی سے امدادی ٹیموں نےعمارت میں پھنسے32 مسافروں کوبحفاظت نکال لیا تاہم ایک شخص کی جان نہ بچ سکی۔اس المناک واقعہ میں پرودٹورسے تعلق رکھنے والے سرینواس نامی شخص کی موت واقع ہوگئی۔اس واقعہ میں دودیگرافرادمعمولی زخمی ہوئےجنہیں فوری علاج کےلیے راجم پیٹ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ابتدائی تحقیقات کےمطابق،فائر ڈپارٹمنٹ کےحکام نے آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کوقراردیاہے۔

پولیس اورمتعلقہ حکام اب اس بات کی گہرائی سے جانچ کررہے ہیں کہ آیاعمارت میں حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی تونہیں کی گئی تھی۔مقامی افرادنے اس واقعے پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ناقص وائرنگ اورغیرمعیاری بجلی کاسامان ایسے حادثات کی بڑی وجہ بن رہاہے۔تجارتی اداروں،دفاتراورلاجس جیسے پرہجوم مقامات پرفائرسیفٹی قوانین کی پاسداری لازمی ہونی چاہیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہےاورلاج کے مالکین وعملہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande