ریاسی پولیس نے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا
جموں, 28 فروری (ہ س)۔ منشیات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ریاسی پولیس نے کٹرا کے نیو بس اسٹینڈ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن کٹرا کی ایک ٹیم نے ایک شخص کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے روک
Drug


جموں, 28 فروری (ہ س)۔ منشیات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ریاسی پولیس نے کٹرا کے نیو بس اسٹینڈ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن کٹرا کی ایک ٹیم نے ایک شخص کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے روکا، جس کی شناخت سنجے کمار سکنہ سندربنی ضلع راجوری کے طور پر ہوئی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 2.1 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کٹرا میں ایف آئی آر نمبر 63/2026 درج کر کے منشیات سے متعلقہ قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ برآمد شدہ منشیات کے ذرائع اور اس سے جڑے دیگر روابط کا پتہ لگایا جا سکے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاسی پرم ویر سنگھ نے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande